azizbhattihospitalgujrat 35

گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال ایمرجنسی میں مریضوں کو 100فیصد ادویات مفت

گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال ایمرجنسی میں مریضوں کو 100فیصد ادویات مفت
گجرات۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کو 100فیصد مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ہسپتال انتظامیہ موثر مینجمنٹ کے ذریعے او پی ڈی اور ان ڈور میں بھی مفت ادویات فراہم کرے، حال ہی میں 21کروڑ روپے مالیت کی ادویات کی جلد فراہمی، ڈرگ لیب سے ٹیسٹنگ کیساتھ انکی کوالٹی یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود و دیگربھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ فارماسسٹ بھی وارڈز کا باقاعدہ راؤنڈ کریں، ڈاکٹرز دوا کے نام کی بجائے اسالٹ لکھیں تاکہ دستیاب سٹاک سے مریض کو دوا فراہم کی جاسکے، ایم ایس خالی پوسٹوں پر ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل مکمل کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں دستیاب تمام طبی آلات ہر صورت فنکشنل ہونے چائیں، مریضوں کو میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت اطمینان بخش ہین جیل انتظامیہ کیساتھ ملکرہر نئے قیدی کے ٹیسٹوں کا بھی طریقہ کار طے کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رش کے پیش نظر ہیپاٹائٹس او پی ڈی کے لئے الگ انٹری اور انتظار گاہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گائنی کے مریضوں کے چیک اپ کے بہتر انتظامات کے ساتھ ان مریضوں کا فالو اپ بھی رکھا جائے تاکہ ماں بچے کی بہتر صحت یقینی بنائی جاسکے اور پیچیدگی کی صورت میں بروقت اقدامات اٹھائے جاسکیں۔ اس سے قبل ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری نے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات۔۔۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر زاہد تنویر نے گزشتہ رات اچانک رورل ہیلتھ سنٹر دولت نگر، بی ایچ یو مڈاہر، گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال منگوال اور گورنمنٹ ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ کا دورہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ نے تمام طبی مراکز میں ڈاکٹرز و عملے کی حاضری چیک کی، مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے استسفار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ملازمین بروقت ہسپتالوں میں حاضری یقینی بنائیں، ہسپتال آنیوالے مریضوں کو تسلی سے چیک اپ، دستیاب ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں