گجرات پیمانہ پورا نہ ہونے پر ایک پٹرول پمپ سیل
گجرات۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس مانگٹ کی قیادت میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران پیمانہ پورا نہ ہونے پر ایک پٹرول پمپ سیل کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کے دوران اے سی کھاریاں نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے ہمراہ متعدد پٹرول پمپس کے پیمانے اچانک چیک کئے اس دوران ایک پٹرول پمپ کا پیمانہ پورا نہیں تھا جس کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے سیل کر دیا گیا۔
