sonofgujrat 32

گجرات کے سپوت چوہدری ناصر پہلے ایشین بطور ایڈوائزر برسلز پولیس منتخب

گجرات کے سپوت چوہدری ناصر پہلے ایشین بطور ایڈوائزر برسلز پولیس منتخب
گجرات :گجرات کے سپوت چوہدری ناصر پہلے ایشین بطور ایڈوائزر برسلز پولیس منتخب ہو کر اپنے وطن کا نام روشن کرنے پران کے اعزاز میں پولیس لائنز میں اعشائیہ کی تقریب
تقریب میں ڈی پی او سید علی محسن کاظمی ،چوہدری ناصر آف کنجاہ ایڈوائزر برسلز بیلجئم ،ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی ،ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ طاہر بشیر ،ممبر قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ ،ممبر پروانشل اسمبلی لیاقت بھدر ،شیخ شاہکاز مون ،معززین علاقہ کنجاہ اور پولیس افسران نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سید علی محسن کاظمی نے چوہدری ناصر کو برسلز پولیس کاایڈوائزر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیلجیم میں ایڈوائز پولیس منتخب ہونا پاکستانیوں کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی باصلاحیت قوم ہیں، اگر محنت اور ایمانداری سے کام کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم ایک ترقی یافتہ قوم نہ بن سکیں۔ اس موقع پر چوہدری ناصر آف کنجاہ ایڈوائزر برسلز پولیس نے ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈی پی او گجرات کی موجودہ پالیسیز کی بدولت بہت جلد گجرات شہر پولیسنگ کے لحاظ سے ایک مثالی ضلع ہوگا ۔امن وامان کے بہترین انتظامات کی وجہ سے ضلع میں سرمایہ کار کے بہت سے مواقع موجود ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں