rawalpindi-art-council 29

یوم دفاع کی تقریبات کے سلسلے میں محفل سماع کا اہتمام

یوم دفاع کی تقریبات کے سلسلے میں محفل سماع کا اہتمام
سلطان القادریہ قوال نے فن قوالی سے ہال میں سماں باندھ دیا۔انھوں نے کئی مشہورقوالیاں پیش کیں
ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے مہمان خصوصی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مختلف پروگراموں کے ذریعے شہداء پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
راولپنڈی ( پی این این )یوم دفاع کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل سماع کا اہتمام کیا گیا جس میں سلطان القادریہ قوال نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے اس موقع پرمہمان خصوصی تھیں۔ناہیدمنظوراورڈائریکٹروقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔ سلطان القادریہ قوال نے فن قوالی سے ہال میں سماں باندھ دیا۔انھوں نے کئی مشہورقوالیاں پیش کیں۔مہمان خصوصی ثمن رائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوالی کا فن حضرت امیرخسروسے شروع ہوتا ہے اوربرصغیرمیں پھیل جاتا ہے جسے امن کی علامت سمجھاگیا۔فن قوالی اتنا مقبول ہواکہ بلا تفریق تمام مذاہب محذوذہوئے۔انھوں نے کہا کہ قوالی کے ذریعے صوفیا کا پیغام امن گھرگھرپہنچا۔انھوں نے شہداء کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن پسندلوگ ہیں اورآج کی تقریب کا مقصدبھی یہی ہے ۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ سلطان القادریہ قوال نے بہت خوبصورت اندازمیں قوالیاں پیش کیں۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے مہمان خصوصی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مختلف پروگراموں کے ذریعے شہداء پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
یوم دفاع کی تقریبات کے سلسلے میں محفل سماع کا اہتمام


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں