chelum-jaloos 28

20 صفر کو دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھر میں چہلم شہدائے کربلا اربعین حسینی منایا گیا

20 صفر کو دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھر میں چہلم شہدائے کربلا اربعین حسینی منایا گیا
مجالس عزا کا انعقاد ہو اور ماتمی جلوس برآمد ہوئے
نواسہ رسول ؐسیدالشہداء حضرت امام حسین ؑ کا پیغام ظالموں کیلئے درس فنا بن کر پوری کائنات میں گونج رہا ہے ،سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا حامد موسوی
اربعین حسینی ؑ پرکربلا میں کروڑوں انسانوں کا اجتماع عشق رسالت ؐ و جذبہ شہادت و قربانی کے ساتھ لازوال وابستگی کی دلیل ہے
حرمین سے کربلاتک عالم اسلام کی وحدت کی پکارہے مسلم حکمران ایک دوسرے کے ممالک میں مداخلت بند‘ تنقید سننے کا حوصلہ پیدا کریں
زیارت اربعین سنت ہے کربلا میں کروڑوں انسانوں کا اجتماع عشق رسالت ؐو جذبہ شہادت کے ساتھ لازوال وابستگی کی دلیل ہے، آغا حامد موسوی
جس خون ناحق کو ظالمین نے مقتل میں چھپانا چاہا تھا وہ سیدہ زینبؑ و امام سجاد ؑ کے قائم کردہ عزاداری کے احتجاج کی صورت ہر کوچہ و بازار میں نکل آیا ہے، آغا حامد موسوی
جب تک نواسہ رسول ؐ کا درس حریت باقی ہے کوئی ظلم جبر کا ہتھکنڈا مظلوموں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتا، قائد ملت جعفریہ ، آغا حامد موسوی کاچہلم شہدائے کربلا اربعین حسینی پر پیغام
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے مرکزی جلوس چہلم شہدائے کربلا اربعین حسینی عقیدت واحترام سے منایا گیا مرکزی جلوس میں تحریک.نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو
agha-hamid-ali-mosvi

گزشتہ تین عشروں میں پہلی بار وزارت داخلہ میں عزاداروں کے مسائل کے حل کیلئے کنٹرول رومز قائم نہیں کیئے گئے, نہ ہی نوٹیفیکیشن جاری ہوا.
مدنی ریاست کے قیام کیلئے حکمرانوں کو قول و فعل کا تضاد ختم کرنا ہوگا.

تجاوزات و ناجائز تعمیرات کی مہم کامیاب بنانے کیلئے وزیراعظم اپنے گھر سے ابتداء کریں.

صدر, وزیر اعظم, چیف جسٹس, نواسہِ رسول کے جلوسوں میں کیوں نہیں آتے.

گردواروں, مندروں, چرچوں میں جانیوالے مکتبِ تشیع سے بیگانگی کا رویہ ترک کریں.

اربابِ اقتدار کی حسینیت سے دوری لمحہِ فکریہ ہے.

پاکستان کو غیر محسوس انداز میں نظریہ اساسی سے ہٹا کر گروہی سٹیٹ بنانے کی سازش ہو رہی ہے, ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

کالعدم تنظیموں کی بڑھتی سرگرمیاں تشویشناک, نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروایا جائے.

اربعینِ حسینی کے موقع پر دنیا کا ہر باضمیر محافظ دین خدا و محسن انسانیت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے. آغا حامد موسوی
agha-hamid-ali-mosvi-jaloos
استعماری مفادات کیلئے عالم اسلام کی غلط منظر کشی کی جا رہی ہے پاکستان یمن شام بحرین سمیت دنیا میں کہیں کوئی شیعہ سنی تنازعہ نہیں

یمن تنازعہ کو غلط انداز میں اجاگر کیا گیا, غیر آئینی حکومت کیخلاف اکثریتی جماعت حوثیوں کی جدوجہد کو بیرونی مداخلت سے کچلنا ناقابل فہم ہے.

جبتک دم میں دم ہے شیعہ سنی تفریق کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے. آغا حامد موسوی.

خارجہ پالیسی کی سمت درست کی جائے دیرینہ دوست ایران کو نظرانداز نہ کیا جائے

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی نے جلوس میں تبرکات کی زیارت کی.

جلوس کے دوران انتظامیہ کی بھاری تعداد کیساتھ ساتھ رضاکار تنظیموں مختار فورس اور ابراہیم سکاؤٹس نے حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں