fiaz-ul-hassan-turk-culturl-center 23

ترکی کی موجودہ قیادت حکومت کے لئے مشعل راہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان

ترکی کی موجودہ قیادت حکومت کے لئے مشعل راہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان
ترکی اور پاکستان ثقافتی لحاظ سے بھی بھائی بھائی ہیں
حکومت پنجاب ترک ثقا فت کی صوبے میں ترویج کے لئے ہر ممکن کو شش کرے گی
ترکی کی موجودہ قیادت عمران خان، سردار عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے تمام وزراء کے لئے رول ماڈل ہے
ایوان اقبال میں ترک مرکز ثقافت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب
لاہور(پی این این ) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نےایوان اقبال میں ترک مرکز ثقافت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان ثقافتی لحاظ سے بھی بھائی بھائی ہیں۔ اسی لئے ترکی کی ثقافت کو پاکستان میں فروغ دینے کے لئے میں نے قونصل جنرل سے ملاقات بھی کی ہے۔ حکومت پنجاب ترک ثقا فت کی صوبے میں ترویج کے لئے ہر ممکن کو شش کرے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ترکی بھلے ہی ایک ایٹمی قوت نہیں ہے مگر خود اعتمادی، خود داری اور معا شی خود انحصاری کا ایٹم بم ضرور ترکی کے پاس ہے۔ رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکی میں معاشی انقلاب آیا ہے۔ ترکی کی موجودہ قیادت عمران خان، سردار عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے تمام وزراء کے لئے رول ماڈل ہے اور بلا شبہ ترکی کی معاشی ترقی پاکستان کی قیادت کے لئے مشعل راہ ہے۔ میں ذاتی طور پر رجب طیب اردگان کو اپنا ہیرو سمجھتا ہوں، جنہوں نے مقروض ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکال کر دنیا کی مضبوط معیشت کی دوڑ میں شامل کر دیاہے
ترکی کی موجودہ قیادت حکومت کے لئے مشعل راہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں