how to registered mobile phone 50

غیررجسٹرڈ موبائل کی تصدیق کیسے کروائیں

غیررجسٹرڈ موبائل کی تصدیق کیسے کروائیں
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیررجسٹرڈ موبائل اور جی ایس ایم ڈیوائسز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کردیا، صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 اکتوبر 2018 سے قبل اپنے موبائلز و دیگر مواصلاتی ڈیوائسز کی تصدیق کرلیں۔
پی ٹی اے کے مطابق صرف تصدیق شدہ موبائل فون اور GSM ڈیوائسز ہی 20 اکتوبر کے بعد قابل استعمال ہوں گے جبکہ غیر رجسٹرڈ فونز پر کالز

موصول نہیں ہو گی البتہ اس پر بذریعہ وائی فائی نیٹ استعمال کیا جاسکے گا۔
صارف کو وہ بذریعہ ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا موبائل ایپ سے اپنے فون کا اسٹیٹس چیک کرسکتا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے تصدیق کے تین طریقے رکھے۔

پہلا ایس ایم ایس کے ذریعے
دوسرا موبائل (اینڈائیڈ) ایپلیکیشن کے ذریعے
تیسرا ویب سائٹ کے ذریعے

طریقہ کار

اپنے موبائل کا IMEI نمبر چیک کرنے کے لیے #06#* ڈائل کریں اور اسکرین پر لکھے نمبر کو میسج میں لکھ کر 8484 پر بھیجیں، اسی طرح ان نمبرز کو ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ ایپلیکشن پر بھی چیک کیا جاسکتا ہے۔

ویب سائٹ لنک: https://dirbs.pta.gov.pk
موبائل ایپلیکیشن یا ویب سائٹ کے ذریعے تصدیق کرنے والے صارفین اپنا IMEI نمبر ایپلیکیشن کے سرچ باکس میں لکھ کر submit کا بٹن دبائیں۔

گوگل پلے اسٹور ایپلیکشن لنک: https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.dirbs.dvspublic

تینوں طریقوں سے رجسٹریشن چیک کرنے پر پی ٹی اے کی جانب سے صارف کو جواب میں درج ذیل میں سے کوئی ایک پیغام موصول ہوگا۔

پہلا: آئی ایم ای آئی کمپیلینٹ (IMEI Compliant) یعنی صارف کا موبائل نیٹ ورک سے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہے، یہ موبائل بلاک نہیں ہوگا۔

دوسرا: ویلڈ آئی ایم ای آئی (Valid IMEI) یعنی صارف کے موبائل کا IMEI کوڈ GSMA سے تصدیق شدہ ہے مگر PTA میں اس کا کوئی ریکارڈ نہیں لہذا اسے رجسٹرڈ کروائیں وگرنہ یہ 20 اکتوبر کے بعد قابل استعمال نہیں ہوگا۔

تیسرا: ان ویلڈ آئی ایم ای آئی (Invalid IMEI) یعنی صارف کا موبائل GSMAاور PTA دونوں سے رجسٹرڈ اور منظور شدہ نہیں ہے کیونکہ آپ جعلی IMEI والا موبائل استعمال کررہے ہیں جو 20 کے بعد کالنگ کے لیے استعمال نہیں ہوگا۔

…..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں