imran khan saudi-arabia visit 28

وزیراعظم دورہ سعودی عرب تین ارب ڈالر سمیت 3 ارب ڈالر تیل پر اتفاق

وزیراعظم دورہ سعودی عرب تین ارب ڈالر سمیت 3 ارب ڈالر تیل پر اتفاق
وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کامیاب مذاکرات
دورہ کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری، تجارت سے متعلق وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں
سعودی عرب نے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے لئے ایک سال کے لئے تین ارب ڈالر اور تیل کی درآمد کے لئے 3 ارب ڈالر تک ایک سال کی موخر ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلے وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورہ کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے دوران ہوئے۔ وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں آئل ریفائنری منصوبے میں بھی دلچسپی کی تصدیق کر دی ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی کارکنوں کیلئے ویزا فیس میں کمی کیلئے وزیراعظم کی تجویز سے اتفاق کیا جو کہ سعودی عرب میں پاکستان کی افرادی قوت بڑھانے اور دونوں ممالک سے لوگوں کے سفر میں سہولت فراہم کرنے کی طرف نمایاں قدم ہے۔ دورہ کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری، تجارت سے متعلق وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم دورہ سعودی عرب تین ارب ڈالر سمیت 3 ارب ڈالر تیل پر اتفاق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں