Justice-chudry-muhammad-akhter-killed 37

جسٹس (ر) چوہدری محمود اختر خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

جسٹس (ر) چوہدری محمود اختر خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ،
قاتل موقع سے فرار
سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال جسٹس (ر) چوہدری محمود اختر خان گاڑی پر اپنے گھر ترکوال تھانہ جاتلی جارہے تھے
رحوم چوہدری محمود اختر خان کا شمار پنڈی ڈویژن کے سینئر وکلاءمیں ہوتا تھا جس کی بدولت انہیں لاہور ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گی
تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال جسٹس (ر) چوہدری محمود اختر خان گاڑی پر اپنے گھر ترکوال تھانہ جاتلی جارہے تھے کہ گھات لگائے بیٹھے نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے موقع پر ہی قتل کر دیا ، قتل کا شاخسانہ اراضی کے پرانے مقدمے میں ان کے مخالف کے کچھ افراد کی ہلاکت کا بدلہ بتایا جارہا ہے ، مرحوم چوہدری محمود اختر خان کا شمار پنڈی ڈویژن کے سینئر وکلاءمیں ہوتا تھا جس کی بدولت انہیں لاہور ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا اور فرائض کی انجام دہی میں انہوں نے کئی ایک اہم کیسوں کی سماعت کی ۔ پرویز مشرف کے دور میں عدلیہ بحالی کے حوالے سے ان کا نمایاں کردار تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں