palyonbribe-art-council 19

راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ڈرامہ منجی کتھے ڈاواں

راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ڈرامہ منجی کتھے ڈاواں پیش کیا گیا

آرٹس کونسل تمام فنکاروں کودستیاب وسائل میں رہ کرآگے بڑھنے کے مواقع مہیا کررہی ہے،وقاراحمد
اگرکوئی شخص رشوت یا حرام کھاتا ہے ہے تودنیا میں ہی اللہ تعالیٰ اس کو کسی نہ کسی شکل میں سزاضروردیتاہے
راولپنڈی(پی این این ) سماجی مسائل کواجاگرکرنے اورعوام کوصاف ستھری تفریح مہیا کرنے کے لیے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام خوبصورت کھیل ’منجی کتھے ڈاواں‘ پیش کیا گیا۔یہ کھیل سماجی مسائل پرمبنی تھا جسے منورخان آفریدی نے تحریر کیا تھا اورہدایات سینئر آرٹسٹ فقیرحسین نے دی تھیں۔کھیل کے فنکاروں میں عامرچوہدری،
majhi-kethe-dawan-art-council
شہزادمغل،ارشدخان،سلیم قریشی،ریحایوسف،ثنا وکی،،پرویزملک ،وکی، خاورایوب، صائمہ خان، ڈاکٹرشاہین، ہارون کیانی، فقیر حسین اوردیگرشامل تھے۔اپنی نوعیت کے اس منفردکھیل میں رشوت خوروں کا انجام دکھایا گیا۔اگرکوئی شخص رشوت یا حرام کھاتا ہے ہے تودنیا میں ہی اللہ تعالیٰ اس کو کسی نہ کسی شکل میں سزاضروردیتاہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ ایسے کھیل پیش کیے جانے چاہیں جس سے کچھ نہ کچھ سیکھا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل تمام فنکاروں کودستیاب وسائل میں رہ کرآگے بڑھنے کے مواقع مہیا کررہی ہے۔
manji-kethe-dawan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں