pm-imran-khan-meet-apns 18

وزیراعظم عمران خان کیAPNS کے وفد سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی APNS کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے
حکومت کی جانب سے میڈیا کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی
جمہوریت کے فروغ، گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے
اسلام آباد ۔ ( پی این این ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ ادوار کے جمع شدہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے، جمہوریت کے فروغ، گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے،حکومت کی جانب سے میڈیا کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، پنجاب میں حالیہ ضمنی انتخابات میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی گئی، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں، مشکل وقت ہے انشاءاللہ گزر جائے گا، یہ ملک انشاءاللہ تیزی سے اوپر اٹھے گا۔ وہ منگل کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین‘ معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی‘ سینیٹر فیصل جاوید‘ سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان کیAPNS کے وفد سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں