train-shedule-change 16

ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل

ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل
راولپنڈی ایکسپریس جو لاہور سے رات 8بجے روانہ ہو تی تھی تبدیلی کے بعد نئے شیڈول کے مطابق اس کی ٹائمنگ دن 2بجکر 20منٹ کر دی گئی
نئے شیڈول کے مطابق میانوالی ریل کار جو راولپنڈی تا کندیاں ریلوے اسٹیشن سے دن 2بجے روانہ ہو گی اور شام 7بجے کندیاں اسٹیشن پہنچے گی
راولپنڈی (پی این این ) ریلوے حکام نے مسافروں کی سفری سہولیات کے پیش نظر ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے حال ہی میں چلائی جانیوالی میانوالی ریل کار جو راولپنڈی تا کندیاں روٹ پر شام 6 بجے روانہ ہوتی تھی اور رات 11بجے کندیاں اسٹیشن کے لئے پہنچتی تھی مذکورہ ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کے بعد سوموار سے نئے شیڈول کے مطابق ریلوے اسٹیشن سے دن 2بجے روانہ ہو گی اور شام 7بجے کندیاں اسٹیشن پہنچے گی جبکہ لاہور سے راولپنڈی کے لئے چلائی جانیوالی راولپنڈی ایکسپریس جو لاہور سے رات 8بجے روانہ ہو تی تھی اس کے اوقات کار میں تبدیلی کے بعد نئے شیڈول کے مطابق اس کی ٹائمنگ دن 2بجکر 20منٹ کر دی گئی ہے ڈی سی او راولپنڈی حامد فاروق قریشی نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے نے عوام کی سفری سہولیات کے پیش نظر اور ان کے پر زور اصرار پر مڈکورہ دونوں ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے سوموار سے دونوں ٹرینیں اپنے نئے شیڈول کے مطابق چلائی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں